پاکستان اور سعودیہ نے ’روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ‘ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے

بدھ 17 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عازمین حج کی امیگریشن سہل بنانے کے لیے پاکستان و سعودیہ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخظ

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ’روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ‘ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرلیے گئے۔

اے پی پی کے مطابق اس حوالے سے بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں ایک تقریب  منعقد ہوئی جس میں  وزیراعظم شہباز شریف  نے بھی شرکت کی۔

پاکستان کی  جانب سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے جبکہ سعودی عرب کی طرف سے سعودی نائب وزیر دفاع ڈاکٹرناصربن عبدالعزیز  نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

معاہدہ عازمین حج کی امیگریشن کے عمل کو آسان اور ہموار کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود ، وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی  اور وزیر مملکت داخلہ عبدالرحمان کانجو  اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp