پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود نے الزام عائد کیا ہے کہ ملتان کے ایک کار شوروم کے مالک نے ان کے ساتھ 1.4 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی کا فراڈ کیا ہے۔
کرکٹر کے مطابق مذکورہ شوروم مالک نے ان کی گاڑی اصل دستاویزات کے بغیر فروخت کر دی، جب کہ اصل کاغذات تاحال کرکٹر کے پاس موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شوروم مالک نے نہ صرف گاڑی فروخت کی بلکہ اس کے بدلے جعلی دستاویزات والی ایک اور گاڑی فراہم کی اور اس کے علاوہ 70 لاکھ روپے کی اضافی رقم بھی وصول کی۔
there is guy a showroom owner in multan who has a car showroom in multan who has done Big Fraud with me regarding my car worth 1.4 carore sold my car without documents documents are with me and in return gave me another car with fake Documents and got extra 70 lacs i request…
— Sohaib Maqsood (@sohaibcricketer) October 19, 2025
قومی کھلاڑی نے اس معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پنجاب، پولیس حکام، اور اعلیٰ حکومتی شخصیات سے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے۔ اور کہا کہ وہ اس معاملے کی تمام تر تفصیلات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایسے لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا جو لوگوں کی محنت کی کمائی سے کھیلتے ہیں اور ان کے ساتھ فراڈ کرتے ہیں۔ صہیب مقصود نے کہا کہ ’اگر ایک قومی کرکٹر ہو کر میں خود کو بے بس محسوس کر رہا ہوں، تو عام شہریوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہوگا؟ ہمیں ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کر کے معاشرے کو محفوظ بنانا ہوگا‘۔