پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی و گرفتاری کا عمل جاری، شیریں مزاری پھر گرفتار

بدھ 17 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

9 مئی کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی  رہائی و گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے اور اب شیریں مزاری گزشتہ دنوں 2 مرتبہ گرفتار اور رہا ہونے کے بعد بدھ کی شب پھر دوبارہ حراست  میں لے لی گئیں۔

شیریں مزاری کو دوبارہ گرفتار کرنے پولیس ان کی رہائش گاہ کے باہر پہنچی تھی اور انہیں لے کر راولپنڈی روانہ ہوگئی۔

یاد رہے کہ شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو اڈیالہ سے رہائی کے فوراً بعد منگل کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن پھر آج صبح شیریں مزاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر چھوڑدیا گیا تھا تاہم اب پولیس انہیں پھر گرفتار کرنے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج ملیکہ بخاری کو رہاکرنے کے احکامات دیے تھے لیکن وہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلی گئیں۔

پنجاب پولیس نے ملیکہ بخاری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا تاہم یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ انہیں کہاں لے جایا گیا ہے۔ تاہم اسلام آباد پولیس  نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ اس نے ملیکہ بخاری کو گرفتار نہیں کیا ہے۔

بدھ کے روز ہی ملیکہ بخاری کے بعد پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما علی محمد خان بھی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیے گئے۔ علی محمد خان کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے باہر سے دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ پنجاب پولیس کے اہلکار انہیں بھی نامعلوم مقام پر لے گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی محمد خان کی رہائی کے احکامات دیے تھے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو نقص امن کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لیا تھا جن میں اسد عمر اور شاہ محمود بھی شامل تھے جو اب بھی حراست میں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مریم نواز نے سیلاب بحالی پروگرام کا افتتاح کردیا، ایک روز میں 9 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری

پی آئی اے اور اتحاد ایئرویز کے درمیان کوڈشیئر معاہدہ طے پاگیا

خیبرپختونخوا اسمبلی: سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات اور اسرائیل مخالف قراردادیں منظور

کراچی: سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت مفرور ملزم کی پہلی گرفتاری

قول و فعل میں تضاد: بینکنگ نظام پر تنقید کرنے والی ٹی ایل پی کا اکاؤنٹس سے منافع حاصل کرنے کا انکشاف

ویڈیو

مریم نواز نے سیلاب بحالی پروگرام کا افتتاح کردیا، ایک روز میں 9 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری

بلاول بھٹو سے محسن نقوی کی ملاقات، ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال

بولیویا میں روڈریگو پاز صدر منتخب، دائیں بازو کی حکومت 19 سال بعد واپس

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ