پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 2,400 پوائنٹس سے زائد اضافہ

پیر 20 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بحالی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2,400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟

کے ایس ای-100 انڈیکس دن کے دوران ایک موقع پر 166,421.33 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا، اور کاروبار کے اختتام پر 166,242.90  پوائنٹس پر بند ہوا۔

جو 2,436.69 پوائنٹس یعنی1.49  فیصد اضافے کے برابر ہے۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اتوار کو بتایا کہ پاکستان اور افغانستان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اعلیٰ سطحی مذاکرات کے بعد فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔

دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر بھی اتفاق کیا۔

مزید مشاورت کے لیے اگلا اجلاس 25 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں ہوگا، جہاں دونوں ممالک کے وفود فالو اپ امور اور مانیٹرنگ میکنزم کو حتمی شکل دیں گے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ، انڈیکس 1,400 پوائنٹس گر گیا

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ رہا، جو سیاسی غیر یقینی صورتحال، سرحدی کشیدگی اور آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے عملے کی سطح پر معاہدے کے بعد سرمایہ کاروں کے نئے جوش سے مشروط تھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس نے گزشتہ ہفتے 163,098.19  پوائنٹس سے آغاز کیا اور 163,806.22 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 708.03 پوائنٹس یعنی 0.4 فیصد کا ہفتہ وار اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

عالمی سطح پر، نکی انڈیکس میں تیزی نے پیر کے روز ایشیائی مارکیٹوں کو سہارا دیا کیونکہ جاپان نئے وزیراعظم کی تقرری کے قریب ہے۔

ادھر امریکا میں افراطِ زر کے اعدادوشمار سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ شرحِ سود میں مزید کمی کی راہ میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں ہوں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق، چین کی معیشت تیسرے سہ ماہی میں 1.1 فیصد بڑھی جو توقعات سے بہتر ہے، جب کہ صنعتی پیداوار میں 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم، سالانہ بنیاد پر 4.8 فیصد ترقی گزشتہ ایک سال کی کمزور ترین رفتار رہی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ، انڈیکس 1,400 پوائنٹس گر گیا

جنوبی کوریا کے حصص میں 1.0 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جب کہ جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک کے وسیع ترین ایم ایس سی آئی انڈیکس میں 1.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چینی بلیو چِپ شیئرز میں بھی 1.0 فیصد بہتری آئی، جو گزشتہ ہفتے کے نقصانات کی جزوی تلافی سمجھی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیسے بھیجنے کا بڑھتا فراڈ، اسٹیٹ بینک نے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون رشید کامیاب

موسم سرما کی پہلی بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف 333 رنز بناکر آؤٹ

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ