ٹک ٹاک نے پاکستان میں مزید ڈھائی کروڑ ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

پیر 20 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ایپ ٹک ٹاک نے سال 2025 کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون) کے دوران پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ڈھائی کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔

یہ انکشاف ٹک ٹاک کی جانب سے پیر کے روز کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سورا 2 ریلیز: اوپن اے آئی کا یوٹیوب اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑنے کا عزم

ٹک ٹاک نے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر کل 25،448،992 ویڈیوز کو ہٹایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق99.7  فیصد ویڈیوز از خود (پروایکٹیولی) حذف کی گئیں جبکہ96.2  فیصد ویڈیوز پوسٹ ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹائی گئیں۔

پاکستان میں ٹک ٹاک پر متعدد بار پابندی

یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ٹک ٹاک پر غیراخلاقی اور غیر مہذب مواد کی شکایات پر متعدد مرتبہ پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔

پہلی بار اکتوبر 2020 میں ٹک ٹاک پر پابندی لگائی گئی تھی جو کمپنی کی یقین دہانی کے بعد 10 روز میں ختم کر دی گئی تھی۔

عالمی اعداد و شمار بھی جاری

ٹک ٹاک کے مطابق دنیا بھر میں 18 کروڑ 90 لاکھ ویڈیوز کو حذف کیا گیا جو پلیٹ فارم پر اپلوڈ کی گئی تمام ویڈیوز کا 0.7 فیصد بنتا ہے۔

ان میں سے163،962،241  ویڈیوز خودکار نظام کے ذریعے ہٹائی گئیں۔ 7،457،309  ویڈیوز بعد ازاں نظرثانی کے بعد بحال کی گئیں۔

مزید پڑھیے: ٹک ٹاک کی ملکیت کا معاملہ، امریکا اور چین میں فریم ورک ڈیل طے پاگئی

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ99.1  فیصد ویڈیوز کو از خود ہٹایا گیا،94.4 فیصد ویڈیوز کو 24 گھنٹوں کے اندر حذف کیا گیا۔

جعلی اکاؤنٹس اور کم عمر صارفین کا خاتمہ

ٹک ٹاک کے مطابق7  کروڑ 69 لاکھ 91 ہزار 660 جعلی اکاؤنٹس حذف کیے گئے۔

2 کروڑ 59 لاکھ 4 ہزار 708 ایسے اکاؤنٹس بھی بند کیے گئے جن کے صارفین کی عمر 13 سال سے کم ہونے کا شبہ تھا۔

حذف شدہ ویڈیوز کی نوعیت

ٹک ٹاک کی رپورٹ کے مطابق حذف کی گئی ویڈیوز کی مختلف نوعیت کی تھیں جن میں سے تقریباً 30.6 فیصد حساس یا بالغ تھیمز پر مبنی تھیں جو پلیٹ فارم کی مواد کی پالیسیوں کے خلاف تھیں۔

اس کے علاوہ 14 فیصد ویڈیوز نے حفاظتی اور اخلاقی معیار کی خلاف ورزی کی جبکہ 6.1 فیصد ویڈیوز نے پرائیویسی اور سیکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

اس کے علاوہ تقریباً 45 فیصد ویڈیوز کو جھوٹی معلومات پھیلانے کے الزام میں ہٹایا گیا اور 23.8 فیصد ویڈیوز ایسے تھیں جو ترمیم شدہ یا مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ مواد پر مشتمل تھیں۔

پاکستان میں گزشتہ سہ ماہی کی کارکردگی

2025 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) میں ٹک ٹاک نے پاکستان میں 24,954,128 ویڈیوز حذف کی تھیں۔

مزید پڑھیں: کینیڈا: ٹک ٹاک کی بچوں کے ڈیٹا کے تحفظ کی کوششیں ناکافی قرار

یعنی اپریل سے جون کے درمیان ہٹائی گئی ویڈیوز کی تعداد میں تقریباً 5 لاکھ کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟