پاکسان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے کا کپتان بنا دیا۔
پی سی بی کے مطابق شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ون ڈے میچز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
BREAKING NEWS AND OFFICIAL
شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا
لاہور، 20 اکتوبر 2025:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باولر جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں… pic.twitter.com/yUI0x5E1kl
— Abdul Ghaffar 🇵🇰 (@GhaffarDawnNews) October 20, 2025
شاہین شاہ کی اس سیریز کے لیے تقرری آج اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے بعد کی گئی، جس میں وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔
25 سالہ فاسٹ بولر نے پاکستان کی جانب سے 66 ون ڈے اور 92 ٹی20 میچز کھیلے ہیں، جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 249 وکٹیں حاصل کیں۔
32 ٹیسٹ میچوں میں جن میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف جاری دوسرا ٹیسٹ شامل نہیں، شاہین نے 120 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
شاہین شاہ اس سے قبل 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ان کے ہوم گراؤنڈ پر 5 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی قیادت کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اسے قبل وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت کررہے تھے، تاہم ان کی سربراہی میں ٹیم بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔