چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے آئندہ 5 سالہ منصوبے کی تیاری کے لیے اجلاس شروع کر دیا ہے، جس میں ملک کی معاشی پالیسی اور ترقی کی سمت طے کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان پر افغانستان میں رجیم چینج کی کوششوں کا الزام بے بنیاد ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف
معاشی ماہرین کے مطابق چین کو اس وقت گھریلو کھپت بڑھانے اور ساتھ ہی امریکا کے ساتھ ہائی ٹیک مقابلے میں آگے رہنے کا دوہرا چیلنج درپیش ہے۔ حکومت کی ترجیح سیمیکنڈکٹرز، مصنوعی ذہانت، اور جدید صنعتوں میں خود کفالت حاصل کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: عظیم دیوار چین پر پہلا پاک چین فیشن شو، دوستی اور ثقافتی ہم آہنگی کی نئی علامت
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ محدود مالی وسائل کے باعث بیجنگ فی الحال صنعتی ترقی پر زیادہ توجہ دے گا، جبکہ صارفین کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات بتدریج کیے جائیں گے۔ نیا منصوبہ 23 اکتوبر کو متوقع طور پر جاری کیا جائے گا۔