پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
پاکستان کی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف 333 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم نے ٹیسٹ کے دوسرے دن 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تھا۔
اس سے قبل امام الحق 17، بابر اعظم 16، محمد رضوان 19 اور کپتان شان مسعود 87 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔ میچ میں عبداللہ شفیق 57، شاہین شاہ آفریدی صفر، آغا سلمان 45, سعود شکیل 66، ساجد خان 5 اور آصف آفریدی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلے روز 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز اسکور کرلیے
راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
پاکستان کے 267 رنز کا ہدف مکمل کیے بغیر جنوبی افریقہ کے تمام کھلاڑی 174 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد پاکستان نے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔