سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سال 2025-2026 کے انتخابات کے حتمی نتائج جاری کر دیے گئے۔
عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا، صدر کے عہدے پر ہارون رشید 1898 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ بار انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون رشید کو ملک بھر میں برتری
نائب صدور کے عہدوں پر بھی عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ بلوچستان سے لیاقت علی ترین 1853 ووٹ، خیبرپختونخوا سے فضل شاہ محمد 1740 ووٹ، پنجاب سے خالد مسعود سندھو 1882 ووٹ، اور سندھ سے ملک خشحال خان اعوان 1612 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
سیکرٹری کے عہدے پر ملک زاہد اسلم اعوان نے 1915 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری کے لیے سردار طارق حسین 1835 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔
فنانس سیکرٹری کے طور پر سائرہ خالد راجپوت نے سب سے زیادہ 2049 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا حکومت لاہور بار ایسوسی ایشن کو کتنی مالی امداد دے گی؟
بلوچستان سے الہی بخش مینگل (1850) اور شاہ رسول کاکڑ (1748)، خیبرپختونخوا سے محمد ضیاء اللہ (1600) اور راحیلہ بی بی (1849)، جبکہ ملتان سے حافظہ مہناز ندیم (1979 ووٹ) ایگزیکٹو ممبرز منتخب ہوئیں۔
ایگزیکٹو کمیٹی کی مجموعی 9 نشستوں پر بھی عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔