بِہاری رول بنانے کا طریقہ

جمعرات 18 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بِہاری رول کی فِلنگ کے لیے اجزا

تیل۔۔۔۔۔3سے 4کھانے کے چمچ
چکن۔۔۔۔۔آدھا کلو
مکئی۔۔۔۔۔ایک چوتھائی کپ(اُبلی ہوئی)
بِہاری مصالحہ۔۔۔۔۔1کھانے کا چمچ یا حسب ذائقہ
کریم چیز۔۔۔۔۔2کھانے کے چمچ
مایونیز۔۔۔۔۔3کھانے کے چمچ

بِہاری رول کی سوس بنانے کے لیے اجزا

مایو نیز۔۔۔۔۔1کپ
کرم چیز۔۔۔۔۔1سے2کھانے کے چمچ کریم چیز
نمک۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر۔۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ
لہسن۔۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ(باریک کَٹا ہوا)
ادرک پاؤڈر۔۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ

بِہاری رول کی روٹی بنانے کے لیے اجزا

میدہ۔۔۔۔۔2کپ
نمک۔۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ
تیل۔۔۔۔۔2سے 3کھانے کے چمچ
پانی۔۔۔۔۔میدہ کوگوندھنےکے لیے

بِہاری رول کی فِلنگ بنانے کا طریقہ

1۔ایک پین میں تیل گرم کر لیں۔تیل گرم ہو جانے کے بعداس میں چکن کا قیمہ ڈال دیں۔چکن کے قیمے کو اچھی طرح بھون لیں۔

2۔جب چکن کے قیمے کا رنگ تبدیل ہو جائے تو اس میں اُبلی ہوئی مکئی ڈال دیں اور مکس کر لیں۔

تصویر:اسکرین گریب

3۔اب اس میں 1کھانے کا چمچ یا حسب ذائقہ بِہاری مصالحہ ڈالیں ۔

4۔جب چکن اچھی طرح پک جائے تو اسے ایک برتن میں نکال لیں۔

تصویر:اسکرین گریب

5۔چکن جب ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں کریم چیز اور مایو نیز شامل کرکے اس کو اچھی طرح سے مکس کر لیں۔

بِہاری رول کی سوس بنانے کا طریقہ

1۔ایک باؤل میں مایونیز اور کریم چیز ڈالیں۔اب اس میں نمک، کالی مرچ پاؤڈر، باریک کَٹا ہوا لہسن اور ادرک پاؤڈر ڈال کر مکس کر لیں۔

2۔اگر آپ کو سوس گاڑھا لگے تو سوس میں 2سے3کھانے کے چمچ پانی شامل کر سکتے ہیں۔

تصویر:اسکرین گریب

بِہاری رول کی روٹی بنانے کا طریقہ

1۔ایک برتن میں میدہ اور نمک ڈال کر ہاتھ کی مددسے اچھی طرح مکس کر لیں۔

2۔اب اس میں تیل شامل کریں اور مکس کر لیں۔

3۔اب حسب ضرورت پانی کی مدد سے میدہ گوندھ لیں۔

4۔بِہاری رولز کے لیے گوندھے جانے والے آٹے کو 10سے 15منٹ کے لیے رکھنے کے بعد اس کے پیڑے بنا لیں۔

تصویر:اسکرین گریب

5۔اب ان پیڑوں کو پتلی چپاتی کی شکل میں بیل لیں۔

تصویر:اسکرین گریب

6۔پتلی چپاتی کی شکل میں پیڑہ بیل لینے کے بعد اسے توے پر دونوں طرف سے سیک لیں۔

تصویر:اسکرین گریب

7۔چپاتی سیکتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ اسے زیادہ نہ سیکیں۔جب چپاتی پک جائے اور اس پر ہلکا سا رنگ آجائے تو اسے اتار لیں۔

تصویر:اسکرین گریب

بِہاری رول کی روٹی میں فِلنگ کا طریقہ

1۔چپاتی پر سب سے پہلے تیارہ شدہ سوس لگائیں۔

تصویر:اسکرین گریب

2۔اب اس پر تیار شدہ چکن فِلنگ رکھیں اور چکن فِلنگ پر کدو کش کی ہوئی موزریلا چیز ڈالیں۔

3۔فِلنگ کر لینے کے بعد روٹی کو رول کر کےدرمیان سے کاٹ لیں اور دو ٹکڑوں میں تقسیم کر لیں۔

تصویر:اسکرین گریب

4۔اب ان رولز پر سوس لگائیں اور موزریلا چیز ڈالیں۔

تصویر:اسکرین گریب

5۔رولز کو بیکنگ ٹرے میں رکھیں۔

6۔اب 180ڈگری پر پہلے سے گرم شدہ اوون میں چیز میلٹ ہونے اور رولز کا رنگ سنہری ہونے تک بیک کر لیں۔

تصویر:اسکرین گریب

7۔آپ کے مزیدار بِہاری رول تیار ہیں۔

تصویر:اسکرین گریب

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp