سعودی جیولوجیکل سروے کے مطابق منگل کی صبح ایران کے وسطی علاقے میں 5.35 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جو مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 2 منٹ پر محسوس ہوا۔
ادارے نے بتایا کہ زلزلے کا پتہ قومی زلزلہ مانیٹرنگ نیٹ ورک کی جدید اسٹیشنوں کے ذریعے چلا، جو مملکت کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے سرگرم رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے ایران میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4 ریکارڈ
سعودی جیولوجیکل سروے نے تصدیق کی کہ زلزلے کا کوئی اثر سعودی عرب کی سرزمین پر محسوس نہیں ہوا۔ ماہرین تمام اعداد وشمار کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ادارے نے واضح کیا کہ یہ نگرانی مملکت کے ماحولیاتی اور ارضیاتی تحفظ کو مضبوط بنانے اور زلزلہ سرگرمیوں کے بارے میں درست معلومات فراہم کرنے کی قومی کوششوں کا حصہ ہے۔