پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس 19 مئی جمعہ کو بلاول ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔
پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
یاد رہے کہ 16 مئی کو ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کی گئی تھی اور فوجی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے توڑ پھوڑ کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے پر اتفاق کیا تاہم ان پر فوجداری مقدموں کے تحت سزاؤں کی مخالفت کی تھی۔