’پاکستان میں واحد عظیم لیڈر عمران خان ہیں‘، مریم نواز کی پرانی ٹوئٹ وائرل

بدھ 22 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان کی سیاست میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے درمیان تناؤ اور سخت بیانات کا تبادلہ کوئی نئی بات نہیں۔ دونوں رہنما ایک دوسرے پر برسوں سے تنقید کرتے چلے آ رہے ہیں، جہاں عمران خان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو ’بگڑی نواب زادی‘ جیسے القابات سے نوازتے رہے، وہیں مریم نواز بھی عمران خان کے خلاف سخت زبان استعمال کرتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی محبت میں سرکاری نوکری چھوڑنے والے سلیمان شاہ راشدی عمران خان کے بارے میں اب کیا کہتے ہیں؟

تاہم حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک پرانی ٹوئٹ گردش کر رہی ہے، جس میں مریم نواز نے 2012 میں عمران خان کی غیر متوقع طور پر کھل کر تعریف کی تھی۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کی گئی اس ٹوئٹ میں مریم نواز نے عمران خان کو نہ صرف ایک عظیم کرکٹر اور بہترین کمنٹیٹر قرار دیا بلکہ انہیں ’پاکستان کا واحد عظیم لیڈر‘ بھی کہا تھا۔

مذکورہ ٹوئٹ ایک بار پھر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جہاں پی ٹی آئی کے حامی اسے بڑے پیمانے پر شیئر کر رہے ہیں۔ صارفین مریم نواز کو یاد دلا رہے ہیں کہ وہ ماضی میں خود عمران خان کی مداح رہی ہیں، اور موجودہ سیاسی بیانیہ اس سے یکسر مختلف نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیرول پر رہا کریں، افغانستان کا مسئلہ حل کر دوں گا، عمران خان کی پیشکش

سوشل میڈیا پر اس وائرل ٹوئٹ نے نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس میں بعض حلقے اسے سیاسی مؤقف میں تبدیلی کا عکس قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ وقت اور حالات کے ساتھ بیانیے کا بدلنا سیاست کا حصہ ہے

نوشین نامی صارف نے کہا کہ مریم نواز نے عمران خان کو پاکستان کا واحد عظیم لیڈر مانا ہوا ہے، یقین نہ ہو تو ان کی ٹوئٹ دیکھ لو۔

بلال بشیر لکھتے ہیں کہ یاد ماضی جب مریم نواز بھی عمران خان کو گریٹ لیڈر مانتی تھیں۔

کئی صارفین حیرانی کا اظہار کرتے نظر آئے اور یہ سوال کیا کہ یہ واقعی مریم نواز کا اصل اکاؤنٹ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ