نجی پاکستانی ٹی وی چینل 92 نیوز نے توشہ خانہ گھڑی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے برطانوی عدالت میں معافی مانگ لی ہے۔
یہ معافی اُس ہتکِ عزت کے مقدمے کے بعد سامنے آئی ہے جو مریم نواز نے چینل کے خلاف لندن کی ہائی کورٹ میں دائر کیا تھا۔ مقدمہ 17 نومبر 2022 کو نشر ہونے والے پروگرام ’مقابل‘ میں نشر کیے گئے ان الزامات کے حوالے سے دائر کیا گیا تھا، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مریم نواز نے مبینہ طور پر بیوروکریٹس کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے توشہ خانہ سے ایک قیمتی گھڑی محض 45 ہزار روپے میں حاصل کی، جس کی اصل مالیت 10 لاکھ روپے بتائی گئی تھی۔
مریم نواز صاحبہ !
آپکو بہت مبارک کہ لندن میں آپ نے چینل 92 کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کرکے ان سے معافی منگوائی. یہی طریقہ بہترین ہےکہ ان یوتھئے نما جنگلیوں کو ہرجھوٹی بات پرعدالتوں میں گھسیٹاجائےاور ناک رگڑوا کرمعافی منگوائی جائے.
آپکو ایک دفعہ پھر مبارک !👍 pic.twitter.com/lFlT36PK3S— Kamran Ahsan (@KamranA42766683) October 21, 2025
مریم نواز نے ان الزامات کو جھوٹا، بے بنیاد اور ساکھ کو نقصان پہنچانے والا قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کی، جس کا فیصلہ اُن کے حق میں آیا۔
معاملے کے تصفیے کے بعد 92 نیوز (گلیکسی براڈکاسٹنگ نیٹ ورک یو کے) نے نہ صرف عدالت میں معافی مانگی بلکہ آن ایئر بھی معافی نشر کی۔ چینل کی جانب سے کہا گیا کہ مذکورہ الزامات بعض دستاویزات کی غیر ارادی طور پر غلط تشریح کی بنیاد پر نشر کیے گئے، اور اس نشریات سے مریم نواز کو جو تکلیف اور پریشانی پہنچی، اس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔














