وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام متاثر ہوا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کی بس اچانک بریک فیل ہونے کے باعث قابو سے باہر ہو گئی اور گرین بیلٹ پر چڑھ گئی۔ حادثے کے دوران بس کے پیچھے آنے والی متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: جام شورو: مسافر بس کو المناک حادثہ، 16 جاں بحق، 30 زخمی
ذرائع کے مطابق ڈرائیور بس روکنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن روٹ لگنے کے باعث بس قابو میں نہ آ سکی اور حادثہ پیش آیا۔ واقعے کے فوراً بعد متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے اور ٹریفک کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔
اسلام آباد میں فیصل ایونیو پر حادثہ، اسلامی یونیورسٹی کی بس کی بریک فیل ہو گئی، بس گرین بیلٹ پر چڑھ گئی، 6 سے 7 گاڑیاں ٹکرا گئیں، روٹ لگنے کی وجہ سے ڈرائیور نے بس رُوکنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوا۔۔!! pic.twitter.com/GxOd0x1IaM
— Khurram Iqbal (@khurram143) October 22, 2025
کئی صارفین اسے ڈرائیور کی غلطی قرار دیتے نظر آئے، مریم نامی صارف لکھتی ہیں کہ ناں ہی بریک فیل ہوئی اور ناں کسی اور کی غلطی ہے۔ یہ بسسز والے ہمیشہ پہلی لین میں چلتے ہیں جو کہ کسی بھی صورت ان کی لین بنتی ہی نہیں ویڈیو میں بھی دیکھیں بس کس لین میں ہے اور ان کی اوور سپیڈنگ بھی ہوتی جس کی وجہ سے حادثہ ہوا۔
ناں ہی بریک فیل ہوئی اور ناں کسی اور کی غلطی یہ بسسز والے ہمیشہ پہلی لین میں چلتے ہیں جو کہ کسی بھی صورت انکی لین بنتی ہی نہیں ویڈیو میں بھی دیکھیں بس کس لین میں ھے اور انکی آوور سپیڈنگ بھی ہوتی جس کی وجہ سے حادثہ ہوا @ICT_Police ہیوی ٹریفک کو انکی لین میں گاڑی چلانے ہر پابند… https://t.co/Ux4wHvXjQb
— Maryam 🇵🇰 (@jalikoty) October 22, 2025
وسیم عباسی لکھتے ہیں کہ یہ افسوسناک ہے لیکن آپ نے کبھی اسلام آباد میں اںنٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کی چلتی بس دیکھی ہو تو آپ کو ہر وقت حادثے کا ڈر رہتا ہے۔ بہت تیز اور بے احتیاطی سے بسیں چلائی جاتی ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ ان ڈرائیورز کا نوٹس لے۔
افسوسناک۔ ویسے آپ نے کبھی اسلام آباد میں اںنٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کی چلتی بس دئکھی ہو تو آپ کو ہر وقت حادثے کا ڈر رہتا ہے۔ بہت تیز اور بے احتیاطی سے بسیں چلائی جاتی ہیں۔ انتظامیہ ان ڈرائیورز کا نوٹس لے۔ https://t.co/NlqyyZkSNe
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) October 22, 2025














