پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے اپنی نومولود بیٹی کے انتقال کی افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس سے کرکٹ حلقے اور مداح گہرے غم میں مبتلا ہوگئے۔
عامر جمال نے اپنے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ اپنی بیٹی کا ننھا ہاتھ تھامے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’اللہ کی طرف سے آئی اور اللہ کی طرف لوٹ گئی‘۔ انہوں نے جذباتی پوسٹ میں لکھا کہ میں تمہیں زیادہ دیر نہ تھام سکا میری چھوٹی پری۔ بابا اور ماما تمہیں ہمیشہ یاد کریں گے۔ اللہ تمہیں جنت کے اعلیٰ درجات عطا فرمائے۔
“From Allah , to Allah”
I couldn’t hold you longer my lil Angel 👼
Baba&mama will miss you 😢
May you stay on highest ranks in Heaven 😭 pic.twitter.com/j367GOs8VQ— Aamir Jamal (@iaamirjamal) October 22, 2025
یہ افسوسناک پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، جس پر مداحوں اور اسپورٹس شخصیات نے عامر جمال اور ان کی اہلیہ کے لیے تعزیت اور دعاؤں کے پیغامات بھیجے۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر سمیت کئی کھلاڑیوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے عامر جمال اور ان کی اہلیہ کے لیے صبر و حوصلے کی دعائیں کیں۔
مداحوں کی بڑی تعداد نے عامر جمال کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس نقصان کو ’ناقابلِ تلافی‘ قرار دیا اور عوام سے گزارش کی کہ وہ اس نازک وقت میں خاندان کی نجی زندگی کا احترام کریں۔














