اسرائیلی جارحیت غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے، پاکستان

بدھ 22 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے 1967 سے قبل کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیتے ہوئے القدس الشریف کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اپنے مستقل مؤقف کو دہرایا ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی حملوں کے نتیجے میں متعدد بے گناہ فلسطینی شہری شہید ہوئے ہیں، جو شرم الشیخ امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔

پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ عالمی ادارے جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

مزید برآں پاکستان نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور اُن کی جدوجہدِ آزادی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے، اور اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح، غزہ امن منصوبے پر سیاست نہ کی جائے، اسحاق ڈار

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کو مانتے ہوئے ثالثی ملکوں نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، تاہم اس کے باوجود اسرائیل کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ جس پر دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟