نیتن یاہو نے غزہ میں ترک سیکیورٹی فورسز کے کسی بھی کردار کی مخالفت کردی

بدھ 22 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ میں ترک سیکیورٹی فورسز کے کسی بھی کردار کی مخالفت کردی۔

یروشلم میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیتن یاہو نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ کی جنگ کے بعد کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، جس میں اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ جنگ سے تباہ حال علاقے میں سیکیورٹی کی ذمہ داری کون سنبھالے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا غزہ کے لیے امن منصوبہ، حماس نے ترمیم کا مطالبہ کردیا

جے ڈی وینس جنہوں نے ایک روز قبل کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جنگ بندی منصوبہ توقع سے بہتر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، نے بدھ کو بھی اپنے مثبت مؤقف کا اعادہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں کہاکہ یہ آسان ہوگا، مگر میں پُرامید ہوں کہ جنگ بندی برقرار رہے گی اور ہم پورے مشرقِ وسطیٰ میں بہتر مستقبل تعمیر کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

غزہ میں 12 روز سے جنگ بندی قائم ہے، جس کے بعد توجہ ٹرمپ کے امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر مرکوز ہو چکی ہے۔

منصوبے کے مطابق حماس کو ہتھیار ڈالنا ہوں گے اور ایک بین الاقوامی نگرانی میں قائم فلسطینی کمیٹی غزہ کا انتظام سنبھالے گی، جبکہ بین الاقوامی فورس جانچ شدہ فلسطینی پولیس کی مدد کرے گی۔

غزہ میں ترک سیکیورٹی فورسز کے ممکنہ کردار سے متعلق سوال پر نیتن یاہو نے کہاکہ اس بارے میں میری بہت سخت رائے ہے، اندازہ لگانا چاہیں گے کہ وہ کیا ہے؟

ترکیہ کی وزارتِ خارجہ نے اس بیان پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، جبکہ وزارتِ دفاع نے بھی بات کرنے سے گریز کیا۔

جے ڈی وینس نے منگل کے روز کہا تھا کہ ترکی کے لیے ایک تعمیری کردار ادا کرنے کا موقع ضرور ہے، لیکن امریکا اسرائیل پر کوئی غیر ملکی فوج قبول کرنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے امدادی وفد کا غزہ کا دورہ، بنیادی سہولیات اور پانی کے پلانٹ کا جائزہ

یاد رہے کہ نیٹو رکن ترکیہ اور اسرائیل کے مابین تعلقات غزہ جنگ کے دوران بدترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی حملوں پر شدید تنقید کی، جبکہ شام جو دونوں ممالک کے درمیان واقع ہے ایک نئی علاقائی مسابقت کا مرکز بن کر ابھرا ہے۔

دوسری جانب حماس نے ہتھیار ڈالنے کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا اسلحہ صرف ایک مستقبل کی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے وقت ہی حوالے کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، دولہے کا ماموں گرفتار

بھارت کی ’7 سسٹرز‘ کو کاٹ کے رکھ سکتے ہیں، بنگلہ دیشی رہنما کی بھارت کو دھمکی

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں