اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 کا انعقاد ہوا، افتتاحی خطاب میں وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور کنیکٹیویٹی معاشی ترقی کے زینے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا مربوط نظام ملک کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، اور حکومت اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
مزید پڑھیں: استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداران کا باضابطہ اعلان، عبدالعلیم خان صدر مقرر
عبدالعلیم خان نے کہا کہ موٹرویز اور ہائی ویز کی تعمیر حکومت کے عزم کا مظہر ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی مطابقت رکھنے والے نظام کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان خطے کے دیگر ممالک سے روابط بڑھا رہا ہے اور جدید ٹرانسپورٹ نظام کے ذریعے ملک کی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں: آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان نے شاہراہوں اور سڑکوں کی بہتری پر بھاری سرمایہ کاری کی ہے تاکہ خطے میں آمدورفت، تجارت اور معاشی ترقی کے نئے دروازے کھل سکیں۔














