مستونگ میں 9 مزدور اغوا، مسلح افراد نامعلوم مقام پر لے گئے

جمعرات 23 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں سیاہ پُشت کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے نو مزدوروں کو اغوا کر لیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق مزدور علاقے میں چوکیوں کی تعمیر کا کام کر رہے تھے جب مسلح افراد نے اچانک حملہ کر کے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:مستونگ سے لاپتا ڈی ایس پی نوشکی، یوسف ریکی کی لاش برآمد

ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والوں میں 4 مقامی اور 5 سندھی مزدور شامل ہیں۔ اغوا کاروں نے ایک مقامی مزدور کو بعد ازاں چھوڑ دیا، جب کہ باقی 8 مزدوروں کو نامعلوم مقام کی جانب لے جایا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا کیونکہ ٹھیکیدار اور متعلقہ حکام نے ابھی تک باضابطہ طور پر درخواست نہیں دی۔

یاد رہے کہ آج ہی  مستونگ میں اغوا کے بعد لاپتا ہونے والے ڈی ایس پی نوشکی پولیس یوسف ریکی کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول افسر کی لاش کردگاپ کے علاقے گرگینہ کلی شربت خان سے ملی۔

ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی یوسف ریکی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کردگاپ سے لاپتا ہوگئے تھے۔ وہ نوشکی سے کوئٹہ جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

مزید پڑھیں: اغوا ہونے والے این سی سی آئی اے افسر کی بیگم بھی لاپتا ہونے کا انکشاف، اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوٹس

آج صبح پولیس کو اطلاع ملی کہ کردگاپ کے نواحی علاقے سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت بعد ازاں ڈی ایس پی یوسف ریکی کے نام سے ہوئی۔

ڈی ایس پی نوشکی

پولیس کے مطابق مقتول نوشکی پولیس تھانے میں ڈی ایس پی کے طور پر تعینات تھے۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جے ڈی وینس کا پاکستان کی قیادت کو خراجِ تحسین، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو سراہا

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور