اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر نے آج شام سرینا چوک کے قریب اپنی ہی پستول سے خود کو گولی مار لی۔
فائر لگنے کے فوراً بعد انہیں تشویشناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے خود کو گولی مار کر اپنی جان لے لی
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق، ایس پی آئی 9 انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کانسٹی ٹیوشن ایونیو سے اپنے دفتر کی جانب جارہے تھے کہ راستے میں گاڑی کے اندر ہی فائر لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔
Mr. Adeel Akbar, an esteemed officer of the Police Service of Pakistan (PSP), has recently joined the Islamabad Police as Superintendent of Police (SP) for Industrial Area. He holds an MPhil degree in Governance and Public Policy from National Defence University, Islamabad.… pic.twitter.com/kBoV7cSuCs
— Islamabad Police (@ICT_Police) August 12, 2025
ترجمان کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق، وی نیوز نے ایس پی عدیل اکبر کی خودکشی کی وجوہات جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ وہ گزشتہ چند دنوں سے شدید بیمار تھے اور چھٹی کی درخواست بھی دے رکھی تھی۔
مزید پڑھیں: وزیرداخلہ کا پمز اسپتال کا دورہ، زخمی اہلکاروں کی عیادت
مگر یہ درخواست منظور نہیں کی گئی، علاوہ ازیں، اسلام آباد پولیس کے بعض اعلیٰ افسران کے رویے سے بھی وہ ناخوش تھے۔
ایس پی عدیل اکبر کے قریبی ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ وہ ڈینگی بخار میں مبتلا تھے اور3 دن سے طبیعت کی خرابی کے باعث چھٹی لینا چاہتے تھے، تاہم اجازت نہ ملنے پر وہ شدید بخار کے باوجود ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔
This is a tragic reminder that mental health can break even the brightest minds. #AdeelAkbar#SuicidePrevention pic.twitter.com/CbG0bNpo6l
— SadiaSattar (@Sadiasattar2422) October 23, 2025
ذرائع کے مطابق، وہ اعلیٰ حکام کے رویے اور رات گئے تک جاری رہنے والی میٹنگز سے بھی نالاں تھے، جو کبھی رات 12 بجے اور کبھی 2 بجے تک جاری رہتی تھی۔
عدیل اکبر نے سی ایس ایس 43 ویں کامن میں امتحان پاس کر کے آفس مینجمنٹ گروپ کا انتخاب کیا، لیکن پولیس سروس کا شوق انہیں دوبارہ امتحان دینے پر لے آیا، انہوں نے 46 ویں کامن میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے پولیس سروس میں شمولیت اختیار کی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے آفیسر سمیت 3 اہلکار زخمی
اپنے کیریئر کے دوران وہ ایس پی کوئٹہ، ایس پی زیارت اور ایس پی ژوب کے عہدوں پر خدمات انجام دے چکے تھے۔ رواں سال اگست سے وہ اسلام آباد میں بطور ایس پی انڈسٹریل ایریا تعینات تھے۔

ان کی پروموشن 2 سال قبل ہونا تھی، مگر ان کے خلاف ایک محکمانہ انکوائری 2 سال تک زیرِ التوا رہی، بعد ازاں انکوائری میں وہ بے قصور قرار پائے۔
عدیل اکبر نے امریکا میں ماسٹرز کے لیے اسکالرشپ کے لیے درخواست دے رکھی تھی اور آج ہی ان کی اسکالرشپ کی منظوری کا خط بھی موصول ہوا تھا۔ عدیل اکبر کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا، وہ شادی شدہ تھے اور ان کی 2 سالہ بیٹی بھی ہے۔












