برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 500 سال میں پہلے برطانوی سلطان بن گئے جنہوں نے کسی پوپ کے ساتھ عوامی دعا میں شرکت کی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: حقیقی زندگی میں طلسماتی کہانی جیسا سماں باندھتی مشہور شاہی شادیاں
23 اکتوبر کو ویٹیکن سٹی کے 2 روزہ سرکاری دورے کے دوسرے دن بادشاہ چارلس اور ملکہ نے پوپ لیو چہاردہم کے ساتھ سسٹین چیپل میں ایک بین المذاہب دع کے دوران دعا میں شرکت کی۔
یہ تقریب پاپائی جوبلی 2025 کی تقریبات کا حصہ تھی جس میں بادشاہ نے بطور سربراہ چرچ آف انگلینڈ تاریخی طور پر پوپ کے ساتھ مل کر دعا کی۔
دعا سے قبل بادشاہ اور ملکہ نے اپوسٹولک پیلس میں پوپ کے ساتھ نجی ملاقات بھی کی۔
مزید پڑھیے: فرانس: چوری ہونے والے شاہی زیورات کی مالیت کا تخمینہ لگا لیا گیا، چور تاحال آزاد
برطانوی شاہی خاندان کی معروف نامہ نگار ربیکا انگلش نے بادشاہ اور ملکہ کی دعا کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کیا جسے ان مداحوں نے دیکھا۔
شاہی خاندان کے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ نے بھی پوپ لیو کے ساتھ بادشاہ اور ملکہ کی ملاقات کی تصاویر شیئر کیں جن کے کیپشن لکھا تھا بادشاہ اور ملکہ نے اپاسٹولک پیلس میں پوپ لیو چہاردہم سے ملاقات کی جو ان کے ویٹیکن سٹی کے سرکاری دورے کی شروعات ہے۔
مزید پڑھیں: ٹائم کیپسول: لیڈی ڈیانا کا اگلی نسلوں کے لیے دفن کردہ خزانہ وقت سے پہلے سامنے آگیا
یہ تقریب اس لحاظ سے تاریخی قرار دی جا رہی ہے کہ پچھلی بار کوئی برطانوی فرمانروا پوپ کے ساتھ دعا میں شریک تقریباً 500 سال قبل ہوا تھا جب 16ویں صدی میں مذہبی تقسیم کے باعث انگلینڈ نے کیتھولک چرچ سے علیحدگی اختیار کی تھی۔














