آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں 2 وکٹ سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے میں بھارت کو شکست دیدی
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔ کپتان روہت شرما کے 73 اور شریاس ایئر کے 61 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آئے، جب کہ اکشر پٹیل نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 60 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ زیویر بارٹلیٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں آسٹریلیا نے 265 رنز کا ہدف 46.2 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کوپر کونولی 61 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، میتھیو شارٹ نے 74 اور میتھیو رینشا نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ: انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ، ہرشیت رانا اور واشنگٹن سندر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایڈم زمپا کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔














