لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف نیب آفس حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ خارج کردیا۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کی۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف اور مریم نواز سے بنگلہ دیشی حکومت کے عہدیدار کی ملاقات، پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
پولیس نے اپنی رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مریم نواز سمیت دیگر افراد کے خلاف نیب آفس پر پتھراؤ یا حملے کے الزامات کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
یاد رہے کہ یہ مقدمہ 2020 میں تھانہ چوہنگ میں درج کیا گیا تھا، جب مریم نواز کی نیب آفس میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ سے سستی گھڑی لینے کا الزام، مریم نواز نے نجی چینل کے خلاف اہم مقدمہ جیت لیا
عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کیس میں ٹھوس شواہد کی عدم موجودگی کے باعث مقدمہ خارج کیا جاتا ہے۔














