بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال میں سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر مسلح افراد نے حملہ کر کے 13 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ حملہ آور جاتے ہوئے تعمیراتی مشینری اور گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر گئے۔
لیویز حکام کے مطابق مغوی مزدوروں کا تعلق صوبہ سندھ سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: مستونگ میں 9 مزدور اغوا، مسلح افراد نامعلوم مقام پر لے گئے
اغوا کیے گئے مزدور خضدار اور واشک کے درمیان سڑک کی تعمیر کے کام میں مصروف تھے۔
یہ ایک ہفتے کے دوران مزدوروں کے اغوا کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل مستونگ سے بھی 9 مزدوروں کو مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔














