انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 70 فیصد جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور صوبے میں سرگرم تمام گینگز کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کا منفرد اعزاز، آئی جی پنجاب بھی ملاقات پر مجبور
آئی جی پنجاب کے مطابق پولیس فورس نے شوٹر مافیا، گینگ مافیا اور ’ڈالہ کلچر‘ کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔
ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے، جو جدید انداز میں جرائم کی روک تھام کے لیے کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی منظم حکمتِ عملی اور بھرپور کارروائیوں کے باعث پنجاب میں کرائم ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے، اور امن و امان کی صورتحال مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔














