وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے 27 اکتوبر کو جموں و کشمیر پر غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف ’یومِ سیاہ‘ منانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پورے ملک میں 27 اکتوبر کو صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یومِ سیاہ کے موقع پر یہ خاموشی کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان کی جدوجہدِ آزادی کے احترام کے طور پر اختیار کی جائے گی۔
وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے تمام سرکاری و نجی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تقریبات اور آگاہی مہمات کا اہتمام کریں۔













