امریکا میں غیرقانونی غیرملکیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، شکاگو میں مظاہرین اور وفاقی اداروں میں جھڑپیں

ہفتہ 25 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شکاگو کے مضافاتی علاقے براڈ ویو میں امیگریشن پروسیسنگ سینٹر کے باہر مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان دوبارہ جھڑپیں ہوئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ‘آپریشن مڈ وے بلیٹز’ کے تحت جاری کریک ڈاؤن کے خلاف یہ مظاہرے کئی ہفتوں سے جاری ہیں۔ براڈ ویو میں پولیس نے علاقے کو ’سیفٹی زون‘ قرار دیتے ہوئے احتجاج محدود کر دیا ہے، تاہم شہریوں اور کارکنوں نے میئر کی ان پابندیوں کو اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں 700 مقامات پر ہزاروں افراد کے مظاہرے

گزشتہ ہفتے 14 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا، جبکہ کئی افراد نے الزام لگایا کہ ریاستی پولیس نے پُرامن احتجاج کے دوران تشدد کیا۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی پادری پر مرچ والے بال پھینکے گئے۔

دوسری جانب شکاگو کے علاقے لٹل ویلیج میں دو طلبا کو مبینہ طور پر ماسک پہنے وفاقی اہلکاروں نے حراست میں لیا، جس کے بعد علاقے کے اسکولوں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔

ریاستی نمائندہ ایڈگر گونزالیز کے مطابق اہلکاروں نے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایجنٹس فوجی وردیوں میں ملبوس تھے اور مقامی افراد کو ڈرا دھمکا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: فلسطینیوں کے حق میں احتجاج سے خطاب کرنے پر امریکا نے کولمبیا کے صدر کا ویزا منسوخ کردیا

ادھر انڈیانا کے شہر گیری میں بھی ایئرپورٹ پر اینٹی آئی سی ای مظاہرہ کیا گیا، جہاں سے مبینہ طور پر ملک بدری کی پروازیں روانہ ہوتی ہیں۔ مظاہرین نے وفاقی پالیسیوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن، 8 خوارج مارے گئے

بلوچستان مہاجرین کے لیے ہمیشہ خوش آمدید کہنے والا صوبہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

تھائی لینڈ کی ملکہ مادر سری کٹ کا 93 برس کی عمر میں انتقال، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہار افسوس

ہندوتوا سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنادیا، پاکستان کا سلامتی کونسل میں بھارت کو جواب

ویڈیو

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

ٹی ایل پی پر پابندی، رضوی برادران مشکل میں، حیران کن شواہد سامنے آگئے

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے