امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں پولیس کو ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس سے غیر متوقع مہمان کو باہر نکالنے کے لیے بلایا گیا، ایک مگرمچھ جو تقریباً 5 سے 6 فٹ لمبا تھا فلیٹ کی راہداری میں گھس آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مگرمچھ کا حملہ: 57 سالہ خاتون دریا میں لاپتا، ویڈیو وائرل
اورلینڈو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پولیس کو ہنگامی طور پر بلایا گیا، اہلکار لیک ڈیبرا ڈرائیو پر واقع اپارٹمنٹ کمپلیکس پہنچے تو وہاں راہداری میں ایک بڑا مگرمچھ موجود تھا۔
پولیس نے بتایا کہ افسران نے مگرمچھ کے چہرے پر کمبل ڈال کر احتیاط سے اسے راہداری سے باہر گھسیٹ لیا۔ بعدازاں اسے لیک مین میں دوبارہ چھوڑ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ارجنٹائن میں 7 کروڑ سال پرانا دیوقامت مگرمچھوں کا بُل ڈاگ دریافت
پولیس کے مطابق اس کارروائی میں نہ کوئی اہلکار زخمی ہوا اور نہ ہی مگرمچھ کو کوئی نقصان پہنچا۔













