پی آئی اے کی برطانیہ کی فضاؤں میں واپسی، برطانوی ہائی کمشنر کا خیر مقدم

ہفتہ 25 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی برطانیہ کی فضاؤں میں واپسی کا خیرمقدم کیا جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور رابطوں کے ایک نئے سنگ میل کی علامت ہے۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کے اس تاریخی موقع کو سراہتے ہوئے کہاکہ آج پی آئی اے نے مانچسٹر کے لیے اپنی افتتاحی پرواز کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے پی آئی اے کی بحالی کو ایک مثبت سنگ میل قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کی کاوشوں کو سراہا جن کی بدولت قومی ایئرلائن کی واپسی ممکن ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ یہ نیا فضائی رابطہ پاکستان اور برطانیہ کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

جین میریٹ نے کہاکہ اسلام آباد تا مانچسٹر پرواز پاکستان برطانیہ تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہے، فضائی رابطے کی بحالی سے تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے سفر آسان ہوگا۔

دوسری جانب برطانوی حکام نے بھی پی آئی اے کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ قومی ایئرلائن طویل انتظار کے بعد برطانوی فضاؤں میں پروازوں کے آغاز کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی