بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار ستیش شاہ 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ فلم ساز اشوک پانڈت کے مطابق ان کی موت گردوں کے فیل ہونے کے باعث ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار ستیش کوشک انتقال کر گئے
بھارتی اداکار اشوک پانڈت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکار کی تصویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے افسوسناک خبر دی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ستیش شاہ کی طبیعت اچانک گھر پر خراب ہوئی، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ان کی میت کو جلد باندرہ میں واقع رہائش گاہ پر منتقل کیا جائے گا۔
View this post on Instagram
اشوک پانڈت نے کہا کہ ستیش شاہ کا انتقال بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ وہ ایک شاندار اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت عمدہ انسان بھی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے معروف اداکار اسرانی 84 برس کی عمر میں چل بسے
ستیش شاہ نے اپنے طویل فنی کیریئر میں جانے بھی دو یارو، سارابھائی ورسز سارابھائی، میں ہوں نا اور اوم شانتی اوم سمیت کئی مشہور فلموں اور ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔














