قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ طلب، اہم فیصلے متوقع

اتوار 1 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری اور سول حکام شرکت کریں گے اور حساس اداروں کے حکام اجلاس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دیں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق
ذرائع نے بتایا کہ جمعے کو ہوئے اجلاس میں زیر غور آنے والی تجاویزپر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائن کی منظوری دےگی جبکہ اجلاس میں دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری بھی لی جائے گی۔

خیال رہے کہ 30 دسمبر کو ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp