چین کے شمال مشرقی صوبے جیلن میں 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو شمالی کوریا کی سرحد سے متصل علاقہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں 6.2 شدت کا زلزلہ، 112 افراد ہلاک، 250 سے زائد زخمی
چینی خبر ایجنسی شِنہوا کے مطابق ہفتے کی شام 7 بج کر 45 منٹ پر شہر ہن چُن میں زلزلہ آیا، جس کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 560 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، بھارت، چین، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ تک جھٹکے محسوس کیے گئے
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔














