مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے این اے 96 فیصل آباد سے بلال بدر چوہدری، این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض، اور این اے 143 سے محمد طفیل جٹ کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
مریم اورنگزیب کے مطابق صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 203 سے محمد حنیف جٹ جبکہ پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات: ن لیگ کی پارٹی عہدیداروں کو تیاری کی ہدایت
اس سے قبل مسلم لیگ ن این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 185 ڈی جی خان سے محمود قادر لغاری، پی پی 73 سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا، پی پی 269 مظفر گڑھ سے اقبال خان پتافی، پی پی 115 سے محمد طاہر پرویز، اور پی پی 116 سے رانا احمد شہریار کو ٹکٹ جاری کر چکی ہے۔














