کوئٹہ: پی ٹی آئی کے 18 کارکن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعرات 18 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ بلوچسان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 18 کارکنوں کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے کارکنان کی جانب سے ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس کی سماعت عدالت ون کے جج تصور نوید نے کی ۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت ون میں پولیس کی جانب سے تفتیشی آفیسر ملک حمید جب کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل اقبال شاہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

کوئٹہ پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے گرفتار 18 کارکنان عدالت میں پیش کیاگیا۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کو مزید 15 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کی استدعا کی گئی۔
تفتیشی آفیسر نے مؤقف اخیتار کیا کہ قومی تنصیبات اور شہری املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد سے مزید تفتیش کےلئے وقت چایئے۔

عدالت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے وکیل کی جانب سے بھی دلائل پیش کیے گئے جس کے بعد عدالت میں بحث مکمل کر لی گئی۔ بحث کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔ کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp