غزہ میں حملے کے لیے کسی سے اجازت نہیں چاہیے، نیتن یاہو کے بیان نے امن معاہدہ خطرے میں ڈال دیا

اتوار 26 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل غزہ یا لبنان میں اہداف پر حملے کے لیے کسی سے اجازت نہیں لے گا، چاہے جنگ بندی کے معاہدے ہی کیوں نہ طے پا جائیں۔

عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل ایک خودمختار ریاست ہے، ہم اپنی حفاظت اپنے وسائل سے کریں گے اور اپنی قسمت کا فیصلہ خود کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے یرغمالیوں کی واپسی کی شرط رکھ لی

انہوں نے مزید کہاکہ ہم اس سلسلے میں کسی کی منظوری کے محتاج نہیں، ہماری سلامتی ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب گزشتہ ہفتے امریکی اعلیٰ حکام کی متعدد ملاقاتیں غزہ میں جنگ بندی کے استحکام کے لیے کی گئیں۔

اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ اس نے غزہ کے وسطی علاقے میں ایک شخص پر ہدفی کارروائی کی جو مبینہ طور پر اسرائیلی فوجیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

امریکا کی حمایت یافتہ جنگ بندی کو غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان 2 سال سے زیادہ عرصہ بعد نافذ کیا گیا ہے، تاہم دونوں فریق ایک دوسرے پر خلاف ورزیوں کا الزام لگا رہے ہیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حملے کا ہدف اسلامی جہاد کا ایک رکن تھا، لیکن اتوار کو اس تنظیم نے ایک بیان میں اسرائیلی فوج کے اس دعوے کو بے بنیاد الزام قرار دیا۔

تنظیم نے یہ واضح نہیں کیاکہ آیا اس کے کسی رکن کی اس حملے میں ہلاکت ہوئی یا نہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک ڈرون نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے بعد وہ شعلوں میں لپٹ گئی۔ مقامی طبی عملے نے بتایا کہ واقعے میں 4 افراد زخمی ہوئے، تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

شہریوں نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ شہر کے مشرقی علاقوں پر گولہ باری کی، جو غزہ کی سب سے بڑی شہری آبادی ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اپنی سابقہ پالیسی کے برعکس غیر ملکی اہلکاروں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی ہے تاکہ وہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے زیر قیادت کیے گئے حملے میں اغوا ہونے والے اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش میں مدد کر سکیں۔ اسی حملے کے نتیجے میں موجودہ جنگ شروع ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ امن معاہدہ نئے دور کا آغاز، ہم نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب

جنگ بندی کے معاہدے کے تحت حماس نے تمام مغویوں کی واپسی کی یقین دہانی کرائی ہے، تاہم اب بھی 13 افراد کی لاشیں غزہ میں موجود ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس حوالے سے کسی تبصرے سے گریز کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ