کراچی میں موسم تبدیل، معالجین کا شہد اور ادرک کے استعمال کا مشورہ

اتوار 29 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہرِ قائد کراچی میں موسم کے بدلتے ہی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

کنسلٹنٹ سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال ڈاکٹر انیل کمار کا موسم کی بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر بتانا ہے کہ کراچی میں دمہ، سانس کی بیماریوں اور الرجی کے کیسز بڑھ گئے ہیں جبکہ شہریوں کو کھانسی، نزلہ، زکام اور وائرل انفکشن زیادہ متاثر کر رہا ہے۔

ڈاکٹر انیل کمار کا شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ سوپ، قہوہ جیسی چیزوں کا استعمال بہتر ہے جبکہ شہد اور ادرک کا استعمال صحت کے لیے مفید ہے۔

ڈاکٹر انیل کمار کے مطابق مریض فوری طور پر اینٹی بائیوٹک کا استعمال نہ کریں، ٹھنڈی، غیرمعیاری اشیاء اور مرغن کھانے سے گریز کریں۔

کنسلٹنٹ سندھ انفکیشس ڈیزیز اسپتال ڈاکٹر انیل کمار نے کہا ہے کہ گرد آلود ہوا اور اسموگ کی وجہ سے ماسک کا استعمال کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کی اجازت، وزیر تعلیم پنجاب کا اعلان

’فرانسیسی صدر کی اہلیہ بہت برا سلوک کرتی ہیں، وہ اب بھی بیوی کے حملے سے صحتیاب نہیں ہوسکے‘، ڈونلڈ ٹرمپ

بھارتی ٹرین میں ملنے والا کھانا مسافر خاتون کے لیے بدترین الرجی کا باعث بن گیا

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟