طلاق کا منفرد معاہدہ، شوہر 10 برس تک سابقہ بیوی کی بلیوں کا خرچ اٹھائے گا

اتوار 26 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے ایک طلاق معاہدے نے سب کی توجہ حاصل کرلی، جس میں ایک غیر معمولی شرط شامل کی گئی ہے کہ شوہر اپنی سابق بیوی کی بلیوں کے اخراجات برداشت کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اب تک کی مختصر ترین شادی، صرف 3 منٹ میں طلاق، وجہ کیا بنی؟

تفصیلات کے مطابق معاہدے میں طے پایا کہ بلیاں سابق بیوی کے پاس رہیں گی، جبکہ شوہر ہر 3 ماہ بعد تقریباً 10 ہزار تُرک لیرا اُن کی دیکھ بھال کے لیے ادا کرے گا۔

یہ ادائیگیاں 10 سال تک یا بلیوں کی زندگی تک جاری رہیں گی، جبکہ معاہدے میں یہ شق بھی شامل ہے کہ رقم ترکی کی سرکاری افراطِ زر کی شرح کے مطابق ہر سال ایڈجسٹ کی جائے گی۔

ترک قانون کے تحت بلیوں جیسے پالتو جانور اب بھی منقولہ جائیداد کے زمرے میں آتے ہیں، تاہم حالیہ برسوں میں عدالتوں نے ایسے معاہدوں کی منظوری دینی شروع کردی ہے جو جانوروں کی فلاح و بہبود کو بھی مدِنظر رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی نہ کرنے والے ملازمین کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے گا، انوکھی پالیسی کا اعلان

یہ کیس ایک نئے رجحان کے طور پر دیکھا جارہا ہے، جہاں طلاق کے معاہدوں میں اب انسانوں کے مالی معاملات کے ساتھ ساتھ پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کی ذمہ داریاں بھی شامل کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp