پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان آئیڈل کے مقابلے میں حصہ لینے والے گلوکاروں کو اُن کے گانے گانے کی اجازت نہیں ہے۔
سجاد علی نے بتایا کہ پاکستان آئیڈل کی انتظامیہ نے اُن کے مشہور گانوں کے استعمال کے حقوق حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا، تاہم فریقین کے درمیان مالی شرائط پر اتفاق نہ ہو سکا۔ اس کے نتیجے میں مقابلے کے شرکاء کو اُن کے گانے پیش کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
@badarmunirchaudhary Sajjad Ali Criticizes Pakistan Idol. #pakistanidol #sajjadali #rfak #bmc #pakistanimusic ♬ original sound – Badar Munir Chaudhrary
گلوکار کا کہنا تھا کہ ’میرے گانے ایسے معیار کے ہیں کہ اگر کوئی امیدوار اُنہیں گائے تو وہ آسانی سے شو جیت سکتا ہے یا زبردست داد حاصل کر سکتا ہے۔ لیکن چونکہ شو کے پاس ان کے باضابطہ حقوق نہیں ہیں، اس لیے وہ استعمال نہیں کیے جا سکتے‘۔
یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان آئیڈل میں ایسے جج بیٹھے ہیں جن کا موسیقی سے تعلق نہیں‘، حمیر ارشد کی فواد خان پر تنقید
سجاد علی نے کہا کہ فنکاروں کو ان کی تخلیقی محنت کا منصفانہ معاوضہ دینا نہایت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ ان دنوں’پاکستان آئیڈل سیزن 2‘ جاری ہے جس میں فواد خان کے ساتھ راحت فتح علی خان، بلال مقصود اور زیب بنگش ججز کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔













