پیرس کے میوزیم سے قیمتی زیورات چرانے کے الزام میں 2 مبینہ چور گرفتار

پیر 27 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانسیسی میڈیا کے مطابق پیرس کے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی زیورات کی چوری کے الزام میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پیرس کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ ایک شخص کو چارلس ڈی گال ایئرپورٹ سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ پرواز کے لیے تیار ہو رہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق وہ الجزائر جانے والا تھا، جبکہ دوسرا مشتبہ شخص مالی جانے کی تیاری کر رہا تھا۔

گزشتہ اتوار 4 مسلح چوروں نے دن دہاڑے کرین کی مدد سے دنیا کے مشہور ترین میوزیم لوور میں داخل ہو کر تقریباً 88 ملین یورو (102 ملین ڈالر) مالیت کے زیورات چرا لیے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: نپولین اور ملکہ ایوجینی کے 102 ملین ڈالر مالیت کے زیورات برآمد ہوسکیں گے؟

فرانسیسی وزیرِ انصاف نے اعتراف کیا ہے کہ سیکیورٹی کے نظام میں سنگین ناکامی ہوئی، جس سے ملک کی ساکھ بھی متاثر ہوئی۔ فرانسیسی پولیس کے مطابق چور صرف 4 منٹ میں کارروائی مکمل کر کے 2 اسکوٹروں پر فرار ہو گئے۔  رپورٹس کے مطابق واردات کی جگہ سے ملنے والے ڈی این اے شواہد کی مدد سے ایک مشتبہ شخص کی شناخت ممکن ہوئی۔ جائے وقوعہ سے دستانے اور ایک جیکٹ بھی برآمد ہوئی ہے۔

چوری شدہ زیورات میں امپریس یوجینی، جو نپولین سوم کی اہلیہ تھیں، کا تاج، ماری لوئز کا ہار، اور ایک جوڑی بالیاں شامل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکن ہے زیورات کو پہلے ہی توڑ کر الگ الگ ٹکڑوں میں فروخت کے لیے تیار کر لیا گیا ہو، جس سے ان کی بازیابی تقریباً ناممکن ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: فرانس چوری شدہ شاہی زیورات کی تلاش میں سرگرداں، اب وہ انمول خزانہ کس حال میں ہوگا؟

واقعے کے بعد فرانس بھر میں عجائب گھروں اور ثقافتی اداروں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، جبکہ لوور میوزیم نے اپنے قیمتی زیورات کو بینک آف فرانس کے زیرِ زمین خفیہ لاکرز میں منتقل کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟