آسٹریلوی کھلاڑی پیٹ کمنز کی کمر کی انجری برقرار رہنے کے باعث انہیں پہلے ایشیز ٹیسٹ سے باہر کر دیا گیا ہے، جبکہ اسٹیو اسمتھ کو ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پیر کی صبح جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ کپتان پیٹ کمنز این آر ایم اے انشورنس ایشیز ٹیسٹ کے پہلے میچ کے لیے فٹ نہیں ہو سکیں گے، ان کی عدم موجودگی میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پیٹ کمنز نے رننگ شروع کر دی ہے اور جلد ہی بولنگ دوبارہ شروع کرنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت، کرکٹ آسٹریلیا کی تصدیق
رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز ابھی تک بولنگ کے لیے میدان میں واپس نہیں آئے اور وقت کی کمی کے باعث وہ پہلے ٹیسٹ کے لیے تیار نہیں ہو پائے۔ تاہم، سیریز کے اگلے میچز میں ان کی واپسی کے امکانات موجود ہیں۔
اسٹیو اسمتھ 7ویں بار بطور قائم مقام کپتان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا، میں نے پچھلے چند سالوں میں کچھ مواقع پر کپتانی کی ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں۔ ٹیم اچھے ماحول میں ہے، اگر یہ ذمہ داری ملی تو خوشی سے نبھاؤں گا۔
پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ کے پہلے ٹیسٹ میں شامل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ اسٹیو اسمتھ اس سے قبل قائم مقام کپتان کی حیثیت سے پانچ فتوحات حاصل کر چکے ہیں۔














