اب کیا چھپانا؟ کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی پیرس میں رومانوی تعلقات کی باقاعدہ تصدیق

پیر 27 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے باقاعدہ طور پر اپنے رومانوی تعلقات کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ان کی تصاویر سانتا باربرا کے قریب کیٹی کے یاٹ پر قربت کے لمحات میں آن لائن وائرل ہوئی تھیں۔

کیٹی پیری نے اپنی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر پیرس میں اپنی پہلی عوامی تقریب میں شرکت کی، جس میں وہ اور جسٹن ٹروڈو ساتھ نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: کیٹی پیری نے جسٹن ٹروڈو کے ساتھ رومانس کی روداد اشارے کنایوں میں بتادی

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو نے پیرس کے مشہور کیبریٹ شو ’کریزی ہارس‘ میں شرکت کی۔ شو کے اختتام پر دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے باہر آئے اور میڈیا کے سامنے خوشی کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے کیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور انہیں گلاب پیش کیا، جبکہ جسٹن ٹروڈو نے انہیں کار تک پہنچایا۔ اس موقع پر کیٹی نے سرخ لباس پہن رکھا تھا اور جسٹن ٹروڈو سیاہ سوٹ میں نظر آئے۔

حال ہی میں کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی تصاویر سامنے آئیں، جن میں وہ سانٹا باربرا کے ساحل پر کیٹی کے یاٹ پر قربت کے لمحات میں دکھائی دیے۔ بعد میں لندن میں اپنے کنسرٹ کے دوران، ایک مداح نے ان سے شادی کی پیشکش کی جس پر کیٹی نے جواب دیا، ’کاش آپ نے یہ 48 گھنٹے پہلے پوچھا ہوتا‘۔ وہ اپنے کنسرٹ سے دو دن قبل جسٹن کے ساتھ یاٹ پر دیکھی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو اور پاپ اسٹار کیٹی پیری کے تعلقات کی تصدیق، تصویر وائرل

13 اکتوبر کو لندن کے O2 ایرینا میں اپنے کنسرٹ کے دوران گلوکارہ نے اسٹیج پر ایک دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے سامعین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لندن، انگلینڈ، تم لوگ پیر کی رات کو کام اور اسکول کے ایک پورے دن کے بعد بھی ایسے ہو؟ پھر مذاقاً کہا کہ اسی لیے میں ہمیشہ انگریز مردوں کے عشق میں پڑ جاتی ہوں مگر اب نہیں۔

یاد رہے کہ کیٹی پیری نے جولائی میں اپنے منگیتر اورلینڈو بلوم سے راہیں جدا کرلی تھیں جن سے ان کی ایک 5 سالہ بیٹی ڈییزی ڈوو بلوم ہے۔ دوسری جانب جسٹن ٹروڈو نے سنہ 2023 میں اپنی سابقہ اہلیہ صوفی سے 18 سال بعد علیحدگی اختیار کی۔ ان کے 3 بچے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئی سی سی مینز ون ڈے بیٹنگ درجہ بندی: بھارتی اوپنر روہت شرما پہلے نمبر پر آگئے

جامشورو میں آلودہ پانی سے ڈائریا کی وبا، 9 افراد جاں بحق

ایک حوالدار 3 ججوں کے احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے، سہیل آفریدی

بھارتی صدر دروپدی مرمو کی رافیل طیارے میں پرواز، جنگی جہاز میں سفر کرنے والے تیسری بھارتی صدر بن گئیں

’رانو‘ کو کراچی سے اسلام آباد کب اور کیسے منتقل کیا جائے گا؟

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے چاپانی پھل کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی