ایئر پنجاب کی تیاری حتمی مراحل میں داخل، مارچ میں فلائٹس آپریشن شروع کرنے کا منصوبہ

پیر 27 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی سطح پر ہوابازی کے شعبے میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے ایئر پنجاب منصوبے کو جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

اس منصوبے کا مقصد پنجاب کے شہریوں کو سستی، جدید اور آرام دہ فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے، جو صوبے کی معاشی ترقی اور سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبائی ایئرلائن کو جلد از جلد فعال کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ایئر پنجاب منصوبے پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں ابتدائی طور پر لاہور سے اسلام آباد کے فلائٹ روٹ کو حتمی شکل دی گئی۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق ایئر پنجاب کے پہلے مرحلے میں 6 جدید اور آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں گے، جن کے ذریعے ابتدائی طور پر ڈومیسٹک فلائٹس کا آغاز کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اگلے سال مارچ 2026 میں ایئر پنجاب کی پہلی پرواز لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی، اس کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا آغاز بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

ایئر پنجاب منصوبے کا پس منظر

پہلی بار ائیر پنجاب کا ذکر اس وقت سامنے جب نواز شریف امریکا میں موجود تھے، انہوں ائیر پنجاب کے حوالے سے بتایا کہ میں نے مریم نواز کو مشورہ دیا کہ آپ نئی ایئرلائن بھی شروع کرسکتی ہیں، ایسی ائیر لائن جو دنیا کے ہر حصے میں جائے۔ میرا خیال ہے اس معاملے پر غوروخوض ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایئر پنجاب، مریم نواز کی تجویز پر نواز شریف کی بھی حمایت

انہوں نے کہا تھا کہ پی آئی اے کی تباہی پر بہت دکھ ہوتا ہے، میں خود پرواز بدل کر امریکا پہنچا ہوں، پی آئی اے کی خریداری یا نئی ایئرلائن کے حوالے سے مریم نواز غور و خوض کررہی ہیں۔

ایئر پنجاب کا تصور پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں ہوابازی کے شعبے کو فروغ دینے اور شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ایک طویل المدتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ صوبائی سطح پر ایک ایئرلائن کا قیام نہ صرف سفر کے اخراجات کو کم کرے گا بلکہ سیاحت، کاروباری سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع کو بھی بڑھاوا دے گا۔ ذرائع کے مطابق، یہ منصوبہ کئی سالوں سے زیر غور تھا، لیکن مریم نواز شریف کی قیادت میں اسے عملی شکل دینے کے لیے تیز رفتار اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: مریم نواز کا ایک سال میں’ایئر پنجاب‘ شروع کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ایئر پنجاب کے لیے تجربہ کار عملے کی خدمات حاصل کی جائیں اور بھرتیوں کا عمل مکمل طور پر میرٹ پر ہو۔ اس سلسلے میں انٹرویوز کا عمل جاری ہے تاکہ پیشہ ورانہ مہارت کے حامل افراد کو شامل کیا جا سکے۔ منصوبے کے تحت جدید ٹیکنالوجی سے لیس طیاروں کا انتخاب کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق، ایئر پنجاب منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اس منصوبے کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔ توقع ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ