معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ جس کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا انہوں نے یہ اقدام ذہنی دباؤ کی وجہ سے اٹھایا ہے۔
اداکارہ نے جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد میں خوش بھی ہوں اور شرمندہ بھی، انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے نہیں جانتی تھیں کہ وہ اپنی زندگی میں کیا کر رہی ہیں۔ خود کو نہیں سمجھتی تھی۔ جو کچھ میں پوسٹ کرتی تھی۔
View this post on Instagram
علیزے شاہ نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ میں کب واپس آؤں گی لیکن نہ وہ تصاویر واپس آئیں گی اور نہ وہ علیزے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب علیزے شاہ نے اپنی ذہنی صحت کے بارے میں کھل کر بات کی ہو۔ اس سے قبل ایک ویڈیو میں اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) یعنی صدمے کے بعد پیدا ہونے والے ذہنی دباؤ میں مبتلا ہیں، جو انہیں شوبز انڈسٹری کے منفی تجربات کے باعث ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ’کوئی سرجری نہیں کرائی، مجھے بخش دیں‘، علیزے شاہ برہم
انہوں نے کہا کہ ان تجربات نے انہیں ذہنی طور پر بہت تھکا دیا اور وہ خود سے نفرت کرنے لگیں کہ وہ اس انڈسٹری کا حصہ کیوں بنیں۔ علیزے نے اعتراف کیا، ’جو کچھ میں نے جھیلا، اس نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا کہ میں نے یہ شعبہ اختیار ہی کیوں کیا‘۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب علیزے شاہ نے اپنی ڈیجیٹل موجودگی مٹا دی ہو۔ انہوں نے اس سے پہلے بھی دو مرتبہ ایسا کیا — ایک بار گزشتہ سال ستمبر میں اور دوسری بار اس سال اپریل میں۔ تاہم اب انہوں نے واضح کیا ہے کہ پرانی علیزے اور پرانی تصاویر اب واپس نہیں آئیں گی۔














