بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں آسٹریلیا کی 2 خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں بھارت کی سیکیورٹی انتظامات پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اور تجزیہ کاروں نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جب بھارت عالمی سطح کے مقابلے منعقد کرا رہا ہے تو غیر ملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: 2 آسٹریلوی خاتون کرکٹرز سے دست درازی، بھارت غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے غیر محفوظ ملک بن گیا
اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی تجزیہ کاروں نے بھی ملک کی سیکیورٹی کو چیلنج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ ورلڈ کپ کروا رہے ہیں تو کھلاڑیوں کو سیکیورٹی تو دیں۔ ویمن کرکٹ ٹیم ہے تو آپ دھیان ہی نہیں دے رہے اور اسی وجہ سے لڑکوں نے آ کر ان کے ساتھ چھیڑ کھانی کی جس کے بعد پوری دنیا میں تھو تھو ہو رہی ہے۔ یہ واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی ہے جس سے ملک کی بدنامی ہوئی ہے۔
پورے پروگرام میں ایک بات سچ کہی خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہوۓ واقع پر پوری دنیاں میں بھارت پر تھو تھو ہو رہی ہے ۔۔۔😅 pic.twitter.com/Fv3DgbIJuJ
— Zafar Shirazi 🇵🇰 (@ZafarShirazi7) October 26, 2025
اطہر سلیم نے لکھا کہ جب ہندوستان میں بین الاقوامی کھلاڑی بھی محفوظ نہیں تو یہ حکومت دنیا کو کیا پیغام دے رہی ہے؟
سرینڈر مودی کیلئے عالمی سطح پر ایک اور شرمندگی 🤡
♦️انڈیا میں دو آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کا پیچھا کیا گیا اور انہیں ہراساں کیا گیا، یہ ایک قومی شرم کی بات ہے جو مودی حکومت کے تحت خواتین کی حفاظت کے مکمل خاتمے کو بے نقاب کرتی ہے۔
جب ہندوستان میں بین الاقوامی کھلاڑی بھی محفوظ… pic.twitter.com/WnjxQ6TXNX
— Ather Salem® (@Atharsaleem01) October 25, 2025
سلیم خالق نے کہا کہ پہلے آسٹریلوی ٹیم کے ڈائنگ روم میں چوہا آ گیا، اب 2 آسٹریلوی کھلاڑی اندور میں اپنے ہوٹل سے ایک کیفے تک پیدل جاتے ہوئے ہراسانی کا شکار ہو گئیں، آئی سی سی بھارت جیسے ملک کو ایونٹس کی میزبانی سوچ سمجھ کر دیا کرے۔
پہلے آسٹریلوی ٹیم کے ڈائنگ روم میں چوہا آ گیا ،اب دو آسٹریلوی کھلاڑی اندور میں اپنے ہوٹل سے ایک کیفے تک پیدل جاتے ہوئے ہراسانی کا شکار ہو گئیں ،آئی سی سی بھارت جیسے ملک کو ایونٹس کی میزبانی سوچ سمجھ کر دیا کرے
— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) October 25, 2025
کئی بھارتی صارفین نے کہا کہ اس پر سخت کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ آئندہ ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کی دو کھلاڑی ہوٹل سے قریب واقع ایک کیفے جا رہی تھیں کہ اسی دوران ایک موٹر سائیکل سوار شخص نے ان کا پیچھا کیا اور ایک کھلاڑی کو نامناسب انداز میں چھو کر فرار ہو گیا۔












