وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ان کے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز تھی۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
It was a great pleasure and honor to meet my brother, His Royal Highness Crown Prince Mohammed bin Salman, in Riyadh today.
We reaffirmed the enduring strength of the Pakistan–Saudi Arabia brotherly bonds and discussed ways to further expand this historic and time-tested… pic.twitter.com/dYdqylsalw
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 27, 2025
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
شہباز شریف نے کہا کہ وہ سعودی ولی عہد کے ذاتی عزم اور غیر متزلزل حمایت کے لیے گہرے طور پر شکر گزار ہیں، جو دونوں ممالک اور عوام کی مشترکہ ترقی و خوشحالی کے لیے ان کے وژن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق@CMShehbaz @KSAmofaEN pic.twitter.com/cKXx4X3dmg
— Media Talk (@mediatalk922) October 28, 2025
واضح رہے کہ شہباز شریف عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے کل سعودی عرب پہنچے تھے۔ ان کی ریاض میں سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی تھی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اور دونوں ممالک کی کابینہ کے سینئر ارکان بھی شریک تھے۔














