روس میں نیپولین کے 3 لاکھ فوجی کیسے مرے؟ قبرستان سے حاصل شدہ ڈین این اے سے نئے انکشافات

منگل 28 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 1812 میں فرانس کے نیپولین بوناپارٹ کی روس میں تباہ کن شکست اور پسپائی کے دوران ان کی فوج کو صرف سردی، بھوک اور تھکن ہی نہیں بلکہ مہلک بیماریوں نے بھی شدید نقصان پہنچایا تھا جس کی وجہ سے ان کے 5 لاکھ میں سے 3 لاکھ فوجی ہلاک ہوئے۔

تحقیقی ماہرین نے لِتھوانیا کے دارالحکومت ولنئیس میں ملنے والے اجتماعی قبرستان سے 13 فرانسیسی فوجیوں کے دانتوں سے حاصل شدہ ڈی این اے کا تجزیہ کیا، جس میں 2 ایسے بیکٹیریا دریافت ہوئے جو اس سانحے سے پہلے کبھی رپورٹ نہیں ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: فرانس کے شاہی زیورات کی چوری، جرمن کمپنی کے وارے نیارے ہوگئے!

یہ بیکٹیریا پیراٹائیفائیڈ بخار اور جُوؤں سے پھیلنے والے ریلیپسنگ فیور (بار بار لوٹنے والا بخار) کا باعث بنتے ہیں۔ سائنس دانوں کے مطابق یہ دونوں بیماریاں اس وقت فوج میں تیزی سے پھیلیں جب فوجی سردی، بھوک اور تھکن سے پہلے ہی کمزور ہو چکے تھے۔

nepolean army defeat in russia dna reveals new causes
روس سے پسپائی کے دوران ہلاک ہونے والے فرانسیسی فوجیوں کی باقیات

انسٹی ٹیوٹ پاستور پیرس کے ماہر نیکولاس راسکوان کے مطابق ولنئیس نیپولین کی پسپائی کے راستے کا اہم مقام تھا۔ یہاں ہزاروں فوجی بیمار، بھوکے اور سردی سے نڈھال حالت میں پہنچے اور بڑی تعداد میں مر گئے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی طرف سے ویتنام کو ’فاسٹنگ بدھا‘ کے تاریخی مجسمہ کا تحفہ

تحقیق میں 13 میں سے 4 فوجیوں میں پیراٹائیفائیڈ بخار اور 2 میں ریلیپسنگ فیور کے جراثیم پائے گئے۔ اس سے قبل 2006 میں اسی قبرستان سے ملنے والے 35 فوجیوں میں ٹائیفس اور ٹرنچ فیور کے بیکٹیریا کی نشاندہی کی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ نیپولین کی فوج صرف ایک یا دو نہیں بلکہ متعدد متعدی بیماریوں کی لپیٹ میں تھی، جس نے ان کی پسپائی کو مزید ہولناک بنا دیا اور یہ روس میں تاریخی شکست ہی تھی جس سے نیپولین کی سلطنت کے زوال کا آغاز ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ