فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا حالیہ دورہ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ان اہم عرب ممالک کے دوروں کے دوران فیلڈ مارشل نے انسدادِ دہشتگردی، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک کے امور پر تفصیلی بات چیت کی۔

مصر، اردن اور سعودی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خطے کے استحکام میں ان کے کردار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

فیلڈ مارشل کا یہ دورہ مسلم ممالک کے مابین عسکری اتحاد اور یکجہتی کی مضبوط علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ ان دوروں کے نتیجے میں پاکستان کا خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کے لیے کلیدی کردار مزید نمایاں ہوا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ: دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر اہم پیشرفت۔@AmirSaeedAbbasi @KhawajaMAsif pic.twitter.com/V92iGL9nua
— Media Talk (@mediatalk922) October 28, 2025
مزید پڑھیں: واشنگٹن پوسٹ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ کو پاک امریکا تعلقات میں نئی جہت قرار دیدیا

آرمی چیف کی فعال عسکری سفارتکاری نہ صرف پاکستان کے عالمی وقار میں اضافہ کا باعث بنی ہے بلکہ ’معرکہ حق‘ کے بعد کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے پاکستان ایک مضبوط اور باوقار تشخص کے ساتھ عالمی افق پر ابھر رہا ہے۔













