دبئی: ’بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2025‘ تجارتی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح

منگل 28 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے اس ہفتے ’بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2025‘ تجارتی نمائش کے 29ویں ایڈیشن میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا، جس میں پاکستان کے 16 نمائشی ادارے حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جدہ میں ’میڈ ان پاکستان‘ نمائش پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے تاریخی قدم

بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2025‘ دنیا کی خوبصورتی اور ویلز کی صنعت سے متعلق سب سے بااثر سالانہ نمائشوں میں سے ایک ہے، جس میں دنیا بھر سے 2 ہزار 400 سے زیادہ نمائش کنندگان شریک ہیں۔

یہ نمائش خوبصورتی کے آلات، کاسمیٹکس، اسکن کیئر مصنوعات، مشینری و پیکجنگ، خوشبو سازی اور پرفیومری سمیت کئی اہم شعبوں پر مشتمل ہے۔ اس کا 29واں ایڈیشن 27 سے 29 اکتوبر تک دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں جاری ہے۔

دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حسین محمد نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے بینر تلے شریک پاکستانی نمائندوں کی بھرپور شرکت کو سراہا اور پاکستان کی برآمدات کے فروغ کے لیے اعلیٰ معیار کی مصنوعات پیش کرنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان خوبصورتی کے آلات اور مصنوعات کی تیاری میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، خاص طور پر بیوٹی انسٹرومنٹس کے شعبے میں پاکستانی صنعت کاروں نے عالمی سطح پر ایک مضبوط پہچان قائم کی ہے۔

قونصل جنرل نے اس موقع پر کہاکہ متحدہ عرب امارات پاکستانی کاروباری اداروں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جہاں وہ اپنی مصنوعات کو خطے اور عالمی منڈیوں میں متعارف کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس نوعیت کی بین الاقوامی نمائشیں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور پاکستان کی برآمدات کو عالمی منڈیوں میں وسعت دینے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

ٹریڈ اور انویسٹمنٹ کونسلر علی زیب خان کے مطابق پاکستان قونصلیٹ نے نمائش سے قبل تیاریوں کے دوران اور ایونٹ کے دوران پاکستانی نمائشی اداروں کو مکمل تعاون اور سہولت فراہم کی۔

واضح رہے کہ پاکستانی کاروباری ادارے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی مختلف نمائشوں، مثلاً گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایگزیبیشن میں باقاعدگی سے حصہ لیتے ہیں تاکہ مشرقِ وسطیٰ کی منڈیوں میں اپنی موجودگی کو مزید مستحکم کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں الو بڑھ گئے، محکمہ داخلہ کا سخت کارروائی کا فیصلہ

وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں بلکہ کشمیر سے ہوگا، بلاول بھٹو

کیا علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں من پسند اراکین شامل کروائے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں، وزیراعظم شہباز شریف

آئی فون 17 اب پاکستان میں بھی قسطوں میں ملنا شروع، قیمت کیا ہوگی؟

ویڈیو

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟

پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستانی وفد کو استنبول میں رکنا پڑگیا، ٹی ٹی پی کا اہم ترین کمانڈر ہلاک

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟