کوئٹہ کے آسمان پر نایاب رنگین بادلوں کا نظارہ، قدرتی مظہریا کچھ اور؟

منگل 28 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقوں میں شہریوں نے آسمان پر نایاب رنگین بادلوں کا حیرت انگیز نظارہ کیا۔

سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے اس دلکش منظر کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں بادل مختلف رنگوں کی جھلک کے ساتھ موتیوں جیسی چمک بکھیرتے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے شہریوں کو برفباری کا انتظار، ’وادی نے اب تک سفید چادر کیوں نہیں اوڑھی‘

ماہرینِ موسمیات کے مطابق یہ مظہر دراصل ’ایریڈیسنٹ کلؤوڈز‘ کہلاتا ہے، جسے مدر آف پرل کلاؤڈز یا نیکریئس کلاؤڈز بھی کہا جاتا ہے۔

یہ نایاب بادل اُس وقت بنتے ہیں جب سورج کی روشنی فضا میں موجود نہایت باریک پانی کے قطروں یا برف کے ذرات سے منتشر ہو کر قوسِ قزح جیسا منظر پیدا کرتی ہے۔

یہ مظہر عام طور پر اونچی فضائی تہوں میں بنتا ہے، جیسے سیروس یا آلٹوکیومولس بادل، اور طلوعِ آفتاب یا غروبِ آفتاب کے وقت سب سے زیادہ نمایاں ہوتا ہے، جب سورج افق کے نیچے ہوتا ہے مگر اس کی شعاعیں بادلوں کو براہِ راست منور کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: فلک بوس کرایے اور زمین بوس سیاحت

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے ان رنگین بادلوں کو مبینہ طور پر کسی ہائپرسونک میزائل ٹیسٹ سے بھی منسلک کیا۔

تاہم ماہرین نے اس تاثر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ ایک قدرتی مظہر ہے جس کا کسی فوجی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایجنڈے میں پاکستانی آرمی چیف سے تیسری ملاقات شامل نہیں، وائٹ ہاؤس

انڈر19 ایشیا کپ، ایک بار پھر پاک بھارت ٹاکرے کا امکان

افغانستان میں شدت پسند سرگرمیوں پر طالبان کے دعوے غیر معتبر قرار، اقوامِ متحدہ کی رپورٹ

لاہور میں سردیوں کا پہلا سورج مریم نواز کا ویژن ہے، صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ویڈیو

18 دسمبر: عربی زبان کا عالمی دن

آمنہ شفیع، بلوچستان کے بچوں کا مستقبل سنوارنے والی باہمت خاتون

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی